• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل چینی کمپنی علی بابا  کے ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما آج اپنی 55 ویں سالگرہ  کے موقع  پر اپنی ہی کمپنی سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

جیک ما ریٹائرمنٹ کے بعد تعلیم کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر  ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کمپنی کی جانب سے شاندار تقریب ہو گی ،جس میں کمپنی کے جانشین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

1999 میں قائم ہونے والی آن لائن کمپنی علی بابا کے اس وقت 460 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

تازہ ترین