• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا,شاہ محمود کی سینیگال کےوزیر خارجہ سےملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کےموقع پر سینیگال کےوزیر خارجہ احمدوبا سےملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیرکی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب سینیگال کے وزیرخارجہ احمدوبا کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کی صدارت کا منصب سینیگال کے پاس ہونے کے سبب ہمیں آپ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے انسانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا ۔

اس موقع پرسینیگال کے وزیر خارجہ احمدوبا نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئےہیں۔

تازہ ترین