• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کومنز کو اوول ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور

پیٹ کومنز کو اوول ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور


انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں شروع ہوگا، دنیا کے نمبرون فاسٹ بولر آسٹریلیا کے پیٹ کومنز کواس ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کومنز کو آرام دیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ کومنز کو تھکاوٹ اور ممکنہ انجری سے بچانا ہے۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ کومنز ورلڈ کپ سے مسلسل کھیل رہے ہیں، ان سے ٹریننگ سیشن میں بولنگ نہیں کروائی گئی۔

ٹیسٹ سے قبل دیکھیں گے کہ کومنز کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے۔


پیٹ کومنز کو اوول ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور
پیٹ کومنز وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

پیٹ کومنز حالیہ ایشز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، انہوں نے 4 میچوں کی آٹھ اننگز میں 2 اعشاریہ 54 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹیسٹ کی کسی بھی اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 32 رنز کے عوض چار وکٹیں جبکہ ٹیسٹ میچ کے دوران عمدہ بولنگ 103 رنز دے کر سات وکٹیں ہے۔

تازہ ترین