• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ہیئر ڈریسر نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دیدیا

یورپی ہیئر ڈریسر نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دیدیا


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بغیر رہ نہیں پاتے۔

یورپی ملک مقدونیا Macedonia سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیئر ڈریسر نے آرٹ کی دنیا میں نہ صرف شاندار انداز میں قدم رکھا ہے بلکہ اُسے نیا رنگ بھی دیا ہے۔

سویٹلانا گروزڈانووسکا  Svetlana Grozdanovska نامی ہیئر ڈریسر نے اپنے گاہکوں کے کٹے ہوئے بالوں کو پھینکنے کے بجائے اُن کا استعمال اس انداز میں کیا کہ فرش کو کینوس بنایا اور اُنہی بالوں کو اس طرح بکھیرا کہ خوبصورت تصاویر بنا ڈالیں۔

سویٹلانا اب تک فلمی کرداروں کے علاوہ کئی طرح کے پورٹریٹس بنا چکی ہے اور اِن تصاویر کو بنانے کے بعد پھر سے مٹا دیتی ہے اور معمول کے کاموں میں مصروف ہوجاتی ہے جبکہ خاتون کی اس صلاحیت کو دیکھ کر اُس کے کسٹمرز بھی حیران رہ جاتے ہیں اور اُسے بے حد سراہتے ہیں۔

تازہ ترین