• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں بکریوں کے ساتھ یوگا کلاسز


امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہونے والے ’’ گوٹ یوگا ‘‘کی مقبولیت اب سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم پہنچ گئی ہے اورایک یوگا انسٹرکٹر نے قدرتی ماحول میں ورزش کو فروغ دیتے اس نئے ٹرینڈ کے آغاز  کی ٹھانی۔

انسٹرکٹر نے اپنے فارم میں یوگا کلاسز شروع کردیں جس میں دیکھتے ہی دیکھتے کئی افراد دلچسپی لینے لگے ہیں۔

منفرد یوگا کلاس میں لوگ ننھی بکریوں کے بیچ یوگا کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں جبکہ شرارتی بکریاں بھی خوب مزے سے یوگا کلاسز کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

تازہ ترین