• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل: امریکی طیاروں نے داعش کے ٹھکانے تباہ کردیئے

امریکا نے عراق میں موصل کے قریب داعش کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ،امریکی لڑاکا طیاروں نے 40 ٹن لیزر گائیڈڈ بم پھینک کر داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

امریکی طیاروں نے موصل سے 50 میل دور داعش کے گڑھ Qanus Island میں کارروائی کی،ایف 15 اور ایف 35 لڑاکا طیاروں نے داعش کے ٹھکانو ں پر 40 ٹن وزنی بم پھینکے اور داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ، جس کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے عراق کی خصوصی فورسز کو وہاں بھیجا گیا ہے۔

امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ داعش کے دہشتگرد شام سے عرا ق آنے جانے کیلئے اس راستے کا استعمال کررہے تھے، امریکا نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

داعش کا یہ ٹھکانہ دریائے دجلہ میں موجود ایک جزیرے پر تھا جو کہ  عراق میں واقع تھا، اس کارروائی میں عراقی فضائیہ نے بھی امریکی فوج کے ساتھ حصہ لیا۔

تازہ ترین