• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا وزیرِ اعظم کے جلسے میں شرکت کا اعلان

اداکار ہمایوں سعید نے وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا


اداکار ہمایوں سعید نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ہمایوں سعید نے پاکستان کے عوام سے کل کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے کل مظفرآباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق دنیا کو پیغام دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری کو دکھائیں گے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرے کے خلاف پاکستان پوری ثابت قدمی سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین