• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اہلکار کا ڈیوٹی کے دوران ڈانس کا مظاہرہ

ٹریفک پولیس اہلکار کا ڈیوٹی کے ساتھ ڈانس کا مظاہرہ


ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے لیکن اگر یہی کام منفرد انداز میں کیا جائے تو نہ صرف ٹریفک وارڈن خود اپنی ڈیوٹی کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ عوام کا بھرپور تعاون بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والے اس ٹریفک پولیس اہلکار کو ہی دیکھ لیں جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ دلچسپ پرفارمنس تھائی لینڈ میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک ایونٹ کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا اور اہلکار کی اس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُسکے ٹریفک کنٹرول کرنے کے اس انداز کوبے حد سراہا۔

تازہ ترین