• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پروفیشل باؤٹ جیت لی، انہوں نے فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا


دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں فلپائنی حریف کو انہوں نے 1منٹ 20 سیکنڈ میں مات دے دی۔

یہ ان کے کیریئر کی بارہویں جیت ہے جس کے بارے میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ اپنی جیت کو کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: محمد وسیم کل دبئی میں فلپائنی باکسر سے ٹکرائیں گے

مقابلے سے قبل ہی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اپنی جیت کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا۔

32 سالہ انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔

تازہ ترین