• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت دے کر بیٹی کا کالج داخلہ، امریکی اداکارہ کو جیل

امریکا کےبہترین کالجوں میں رشوت دے کر بچوں کو داخلے دلانے کے اسکینڈل میں امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو 14 دن کےلیےجیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق اداکارہ فیلسیٹی ہفمین نےاعتراف کیا تھا کہ انہوں نےاپنی بیٹی کےداخلے کےلیے 15 ہزار ڈالر دے کر داخلہ ٹیسٹ ایس اے ٹی کے نمبر بڑھوا دیے تھے۔

رشوت دے کر بیٹی کا کالج داخلہ، امریکی اداکارہ کو جیل


بوسٹن فیڈرل کورٹ کےجج نے ہفمین کو 14 دن قید، 30 ہزارڈالر جرمانے اور 250 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنادی، دوران سماعت جج نے کہا کہ والدین کو پیغام ہےکہ وہ اپنی دولت کے بل بوتے پر مستحق بچوں کا حق چھین نہیں سکتے۔

داخلےکےامتحانات میں اسکور بڑھانے کے لیے یورسٹی انتظامیہ اور کوچز کو رشوت دینے کا اسکینڈل رواں سال مارچ میں سامنے آیا تھا جس میں اب تک 50 افرادکے خلاف فردجرم عائدکی جاچکی ہے، اس نیٹ ورک کا سرغنہ امریکی گلوکار ولیم رک ہے جنہوں نے25 ملین ڈالر وصول کرنےکا اعتراف کیا ہے۔

اسٹینفورڈ یورنیورسٹی کے سیلنگ کوچ جان ونڈیموئر کو 6 لاکھ 10 ہزار ڈالر وصول کرنے پر جون میں سزا سنائی گئی تھی۔

ایک چینی خاندان نےبھی اعتراف کیاہےکہ انہوں نے بیٹی کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے لیے وینڈیموئر کی مدد سے رنگ لیڈر ولیم رک کو 65 لاکھ ڈالر ادا کیے۔

اس اسکینڈل میں یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلی فورنیا، ییل، جارج ٹاؤن اور یوسی ایل اے کےنام بھی سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین