• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سفیر پاکستان غلام دستگیر

ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،سفیر پاکستان غلام دستگیر
شرکائے تقریب کا ایک گوشہ
یوم دفاع ِپاکستان و یوم یک جہتی کشمیر کے موقعے پر تقریب سے خطاب

اس مرتبہ جس طرح ملک بھر میں یوم دفاع اوریوم یک جہتی کشمیر منایا گیا، اسی طرح متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابوظہبی کے سفارت خانہ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر تھے۔ تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور امارات ایئر فورس میں پاکستانی افسران اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر صدر و وزیراعظم و آرمی چیف کا پیغام قوم کے نام پڑھ کر سنایا گیا۔

ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سفیر پاکستان غلام دستگیر
ابوظہبی۔۔۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارتی فوج کی کشمیریوں پر ظلم و ستم اور بربریت کی ایک داستان تھی۔ جس نے بھی یہ فلم دیکھی، اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اس موقعے پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے پاکستان نے ہمیشہ امن و سلامتی پر زور دیا ہے۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان اسے حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ سفیر پاکستان نے افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ہماری افواج کا آخری سپاہی، آخری گولی اور آخری سانس تک لڑے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی اپنا رول ادا کرے۔ مہمان خصوصی نے ان خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور نہ ہی کشمیریوں کی آواز کو دبایا جاسکے گا۔ وہ اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے کرفیو اٹھائے۔

ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سفیر پاکستان غلام دستگیر
شرکائے تقریب کا ایک گوشہ

اس موقعے پر ہندوستانی بربریت کے خلاف کشمیری عوام کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے مکمل یک جہتی کی یقین دہانی کروائی گئی۔ شہدائے پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور عہد کیا گیا کہ وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے یوم دفاع اور اظہار یک جہتی کا پیغام بھی دیا گیا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سفیر پاکستان غلام دستگیر
شارجہ۔۔۔ پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے عہدے داران یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر

پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کی جانب سے بھی شارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر فورم اشفاق احمد نے کی۔ جب کہ ممتاز صحافی طاہر منیر طاہر، سبط عارف، حافظ زاہد علی، خالد گوندل، جمیل خان، راجہ محمد عرفان، عظمت انصاری، احمد قریشی، راجہ اسد، سہیل خاور، عارف شاہد نے بھی شرکت کی۔ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس سعادت حافظ زاہد علی نے حاصل کی۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن نے جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور دیارغیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی قوم کے جانباز سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے ممبران نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اس عظیم جدوجہد میں پاکستان کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ ہے۔ عالمی ادارے اور اقوام عالم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار کریں۔جمیل خان، خالد گوندل، احمد قریشی، راجہ محمد عرفان، عظمت انصاری، عارف شاہد نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے اتحاد و یگانگت کی عظیم مثال بننے کے لیے تیار ہے اور ہماری اولین ترجیح اور خواہش یہی ہے کہ دنیا امن و محبت کا گہوارہ ہو۔ آخر میں صدر جرنلسٹس فورم اشفاق احمد نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ پاکستان کا مثبت امیج ہر حال میں برقرار رکھیں گے اور وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین