• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز


پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سیزن شروع ہوگیا، قائد اعظم ٹرافی کے میچز ملک کے 3 گراؤنڈز پر کھیلے جارہے ہیں.

ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان نے نو ٹاس کے قانون پر عمل کیا، لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز
قذافی اسٹیدیم لاہور میں سدرن پنجاب  اور سینٹرل پنجاب

قائد اعظم ٹرافی پہلی بار نئے سسٹم کے تحت 6 صوبائی ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی ہے، قذافی اسٹیدیم لاہور میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کو بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز
لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

میچ کے آغاز سے قبل لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگ میں کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز
میزبان کراچی اور بلوچستان کا نو ٹاس میچ

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر نئی تاریخ رقم ہوئی جہاں میزبان بلوچستان نے نو ٹاس کے قانون پر عمل کرتے ہوئے پہلے سندھ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، یہاں بھی عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز
انور علی شائقین کے ساتھ

میچ سے قبل فاسٹ بولر انور علی نے اسٹیڈیم آنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز
ایبٹ آباد میں کے پی کے اور نادرن مدمقابل

دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی کے پی کے اور نادرن کے درمیان میچ بھی کھیلا جارہا ہے۔

تازہ ترین