• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی سڑک پر چاند کی شکل کا غبارہ امڈ آیا

چین کی سڑک پر چاند کی شکل کا غبارہ امڈ آیا


یوں تو آسمان پر روشنی بکھیرتا چاند سب ہی نے دیکھا ہے لیکن جناب چین میں تو چاند سڑک پر اُتر آیا ہے۔

یہ دلچسپ منظر چین کے صوبے گونگ ژی کے شہر لیو ژو کی سڑک پر اُس وقت دیکھے گئے جب ایک چاند کی تھیم سے رنگا دیوہیکل غبارہ سڑک پر گھومتا دکھائی دیا۔

رپورٹ کے مطابق مڈ آٹم فیسٹول کی مناسبت سے منعقد ایک ایونٹ میں یہ غبارہ لگایا گیا تھا تاہم تیز ہواؤں کے سبب غبارہ اُڑ کر سڑک پر آگیا جبکہ دیوہیکل غبارے کے سڑک پر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

تازہ ترین