• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کانگو وائرس سے متاثر ایک اور شخص انتقال کرگیا


کراچی میں کانگو سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق54 سالہ حبیب خان نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں کانگو سے متاثر دو افراد زیر علاج تھے، جن میں54 سالہ حبیب خان دم توڑ گیا۔ حبیب خان لیاری کا رہائشی تھا۔

کانگو سے متاثرہ دوسرے مریض62 سالہ محمد داد کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں رواں سال 36 افراد کانگو سے متاثر ہوچکے ہیں۔ رواں سال کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال، خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچٹر بھی کہا جاتا ہے سے پھیلتا ہے، جو انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین