• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور اور ٹائیگر شروف کی فلم’باغی‘ 'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Latest News
ممبئی .....بالی ووڈکی مشہور فلم ہیرو پنتی کے اداکار ٹائیگر شروف اور عاشقی ٹو میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈفلم’باغی‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’لیٹس ٹاک اباؤٹ لو‘کے بول پر مبنی یہ گانارفتار،نیہا کاکڑ اور منج کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی رفتار اور صابر خان نے ترتیب دی ہے۔

ساجد نادیدوالاکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس میں بہترین اداکاری کے لئے انہوں نے سخت ٹریننگ بھی لی ہے۔

فلم کی دیگرکاسٹ میں سودھیر بابو اور پارس ارورا بھی شامل ہیں۔ فلم 29اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین