• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری تنہا نہیں، صورتحال دیکھی جا رہی ہے، کاملا ہیرئس

امریکا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند کاملا ہیرئس نے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں، صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کےصدارتی امیدوار بننے کے خواہشمندوں نے بھی بات شروع کردی ہے۔

ٹیکساس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملا ہیرئس نے کہا کہ امریکی اقداریہ ہیں کہ انسانی حقوق کا معاملہ اُٹھایا جائے اور جہاں مناسب ہو وہاں مداخلت کی جائے، اُن کا کہنا تھا کہ وہ صدر بنیں تو اِنہی اقدار پر عمل کریں گی۔

امریکا کی صدارتی امیدوار بننےکی ڈیموکریٹ خواہشمند کاملا ہیرئس کا کہنا تھا کہ غاصب سمجھتا ہے کہ اس کے اقدامات کوئی نہیں دیکھ رہا مگر کشمیر کے معاملے پر ایسا نہیں ہے۔

امریکا کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند جوبائیڈن نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کی، وہ بھی ٹیکساس ہی میں ایک علحیدہ تقریب سےخطاب کر رہے تھے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اسے تبدیل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایک اور امیدوار برنی سینڈرز بھی اس سے پہلے مسئلہ کشمیر پر کُھل کر بات کرچُکے ہیں۔

تازہ ترین