• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ عبقیق اور خریص پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سعودی آئل کمپنی کی متاثرہ تنصیبات سے تیل کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

پرنس عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق معطلی سےسعودی عرب کی مجموعی تیل پیداوار آدھی رہ گئی ہے۔

تیل کمپنی آرامکو کا کہنا ہے کہ یومیہ 57 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار معطل ہوئی ہے، جبکہ آئل تنصیبات کی بحالی کاکام جاری ہے آئندہ دو دن میں پیش رفت رپورٹ پیش کریں گے۔

اسٹینڈرڈزاینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) کے مطابق خام تیل قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہیں،جبکہ جمعے کو ٹریڈنگ کےاختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 60 ڈالر فی بیرل تھی۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی پیچیدہ صورتحال کے سبب کوئی بھی تخریب کاری کا عمل کبھی بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ابقیق کمشنری میں واقع سعودی آرامکو کے زیر انتظام تیل کے دو پلانٹس پر ڈرون حملے کیے گئے تھےجس سے پلانٹس میں آگ لگ گئی تاہم بعد میں اس پر قابو پا لیا گیا۔

حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ دری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئل تنصیبات پر 10 ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین