• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا کا وفد 17ستمبر کو پاکستان آئے گا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس ایک روزہ دورے پر 17ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کے بورڈز کی اعتمادی سازی مہم کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کا اعلیٰ سطحی وفد 17ستمبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کے ہمراہ سیکیورٹی مینجر شان کیرل بھی ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران ایک روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں، وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداروں کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 2022 میں شیڈول ہے، پی سی بی آسٹریلین ٹیم کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہشمند ہے۔

آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

تازہ ترین