• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز برابر، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135رنز سے ہرادیا

ایشز سیریز برابر، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135رنز سے ہرادیا


انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

اوول میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 399 رنز کا ہدف دیا ۔

آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں 263رنز پر ڈھیر ہوگئی ،یوں انگلینڈ نے میچ جیت کر سیریز بچالی،تاہم ایشنز آسٹریلیا ہی کے پاس رہے گی۔

پوری سیریز میں اپنے عمدہ کھیل سے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیو اسمتھ آج صرف 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہوں نے سیریز کی 7 اننگز میں776 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے آج میتھو ویڈ نے سنچری اسکور کی، وہ117 رنز کی اننگز کھیل کرروٹ کا شکار بنے،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

چوتھی اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور لیچھ نے4،4 اور روٹ نے 2 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 271 رنز 8آوٹ پر اپنی اننگز آگے بڑھائی ، بٹلر 64 اور لیچ نے10 رنز پر بیٹنگ کے آئے۔

انگلش ٹیم کی آخری دو وکٹ اسکور میں58رنز کے اضافے پر گر گئی۔

جوفرا آرچر کو میچ کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اسٹیو اسمتھ اور بین اسٹوکس کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

تازہ ترین