• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب:محمّد شاہد حنیف

صفحات: 112،قیمت: 300روپے

ناشر:اوراقِ پارینہ پبلشرز، لاہور

حروفِ تہجّی کے اعتبار سے کسی کتاب کے مضامین کی تفصیلی فہرست مرتّب کیے جانے کے عمل کو ’’اشاریہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے عمل سے شغف رکھنے والے اس کام کی انجام دہی میں کی جانے والی جان توڑ محنت سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔’’تین علمی مجلّات (تعارف و اشاریہ)‘‘ بھی اسی عنوان سے مرتّب کی گئی ایک مُفید اور کارآمد کتاب ہے۔ کتاب کے مرتّب ،محمد شاہد حنیف اس مشکل کام کو شاید اب آسانی سے انجام دینے کی منزل پر آ چُکے ہیں۔ وہ قبل ازیں بھی بہت سی اسلامی کُتب کے اشاریے تیار کرچُکے ہیں۔ زیرِنظر کتاب میں انہوں نے سندھ یونی ورسٹی، جام شورو کے شعبۂ اُردو سے شایع ہونے والے اُردو کے تین جرائد ’’صریرِ خامہ‘‘،’’پرکھ‘‘اور ’’تحقیق‘‘ کو اپنی تحقیق کا موضوع بناتے ہوئے اُن کے تمام تر مندرجات کو ترتیب وار مرتّب کر کے مستقبل کے محققین کے لیے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔

تازہ ترین