• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی کھلاڑی نے لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی زُلفیہ نذیر نے پاور لفٹنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

زُلفیہ نذیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے دبئی میں ڈیزرٹ بیئر بال پاور میٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ انڈر 52 ویٹ کیٹیگری میں اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام وزن اٹھایا۔


چیسٹ پریس کیٹیگری میں زلفیہ نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 57 اعشاریہ 5 کلو وزن اٹھا کرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

قومی فٹبال ٹیم کی مڈ فیلڈر اب دیگر کھیلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ زلفیہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ مقامی کلب کے لیے فٹ بال کھیل رہی ہیں اور ساتھ ہی ایک فٹنس ٹرینر بھی ہیں ۔

زلفیہ کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں ۔

تازہ ترین