• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی دبئی میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق آج کل دبئی میں قیام پزیر میرا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں  جہاں اُنہیں طبیعت ذیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کی جانب سے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنے پرستاروں سے اُن کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کی جلد (اسکین) میں بھی جلن محسوس ہورہی تھی، اور اس کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

فلم اسٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن اسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں، امید ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آج شام تک آئیں گے جس کے بعد ڈاکٹرز مزید علاج کریں گے، ڈاکٹرز نے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکی۔

دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں خصوصا میاں منیر ہنس اور دیگر نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ و اینکر پرسن وینا ملک کی بیماری کی خبر  بھی سامنے آ چکی ہے۔

وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اسپتال میں زیرِ علاج اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  اُن کی  چھاتی کی بیماری ”فبروڈینوما “ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔

وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور جاننے والوں کی نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام خواتین سے باقاعدگی سے معائنہ کروانے کی اپیل بھی کی تھی۔

تازہ ترین