• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پیپلز الائنس کے زیر اہتمام یورپین کمیشن برسلز کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرہ میں شریک کشمیریوں نے بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی اور کشمیر سے پوری بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے شرکا کشمیر کی وحدت کو تقسیم کرنے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے کےمنتظمین شاہد اعظم، ساجد خان اور ڈاکٹر اسحاق نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مکمل وحدت کااحترام اور خود مختاری ہی کشمیر کے مسئلہ کا درست حل ہے اور ہم اس حل کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔

ان رہنمائوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم یہ مطالبات اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر کا یہی منصفانہ حل ہے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کشمیر کی مکمل آزادی اور خود مختاری تک جنگ جاری رہے گی۔

مظاہرے میں اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کونسل ای یو کے چیر مین علی رضا سید اور یورپ میں رہنے والے کشمیریوں کے الائنس کے چئیر مین خالد جوشی نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔

تازہ ترین