• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :چور 60 سیکنڈ میں مرسڈیز چراکر لے گئے



یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن جرائم کی دنیا میں اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی فروغ پارہا ہے۔

لندن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور ایک گھر کے پارکنگ لاٹ میں داخل ہوکر ٹرانسمیٹر کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف ساٹھ سیکنڈز کے اندر فلمی انداز میں 47,000 پاؤنڈ مالیت کی مرسڈیز کار چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے برطانیہ میں اس سے قبل بھی چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں چور ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے تھے۔

تازہ ترین