• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری 44ویں روز بھی کرفیو کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں

یورپی پارلیمنٹ میں آج مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم، کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری 44ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندی کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ میں آج مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم ،کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کریں

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ مقبوضہ کشمیر پر یورپی یونین کی پالیسی پر تقریر کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چیف جسٹس نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے متنازع اقدامات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ قومی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر معمولات زندگی بحال کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں 43 ویں روز بھی کرفیو

بھارتی حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کشمیر میں پابندیوں کے دوران ایک گولی بھی نہیں چلی، نہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے، اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ 88 فیصد پولیس اسٹیشنز سے پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل سے حلف نامہ مانگ لیا۔

تازہ ترین