• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رِز احمد اور جمیلہ جمیل کا مودی کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں شرکت سے انکار

ہالی ووڈ کے اداکاروں رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے پر گیٹس فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔

رِز احمد ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی نژاد امریکی اداکار ہیں جبکہ جمیلہ جمیل جسمانی ساخت کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے خلاف جاری عالمی مہم کی سرکردہ رکن ہیں۔

گیٹس فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ اِن دونوں اداکاروں نے چوتھے سالانہ گول کیپر ایوارڈ کی تقریب سے اپنے نام واپس لے لیے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن خیال ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بدترین تشدد اور ظلم کے خلاف احتجاج کے طور پر شرکت سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین