• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کرکٹ سینٹر کے تحت کانفرنس اور تقسیم ایوارڈ

سعودی کرکٹ سینٹر کے تحت کانفرنس اور تقسیم ایوارڈ
تقسیم ایوارڈز کے موقع پر گروپ

سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی و ترویج کی نمایندہ سرکاری تنظیم سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پرتقسیم ایوارڈز کی تقریب جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ایس سی سی سے وابستہ 12 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمایندگی کرنے والے 40 سے زائد مندوبین اور نو تشکیل شدہ ایس سی سی امپائرنگ، سلیکشن، ٹورنامنٹ اینڈ ایونٹ، ڈیٹا اینڈا سٹیٹس، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، کوچنگ، سعودی اور یوتھ ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمیٹیوں کے سربراہوں اور ارکان نے بھرپورشرکت کی۔جس موقعے پر آئی سی سی کی نمایندہ نیتیشہ کوٹھاری نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ندوی نے تمام شرکاء کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں تمام ارکان کا سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر بھر پورتعاون کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوسرے سیشن میں بہترین کھلاڑیوں، ٹیموں اور ایسوسی ایشنز کو ایوارڈز دیے گئے۔

تازہ ترین