• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد وسیم نومبر میں اگلی فائٹ کیلئے پُرجوش

باکسر محمد وسیم نومبر میں اگلی فائٹ کیلئے پُرجوش


دبئی میں فلپائنی باکسر کے خلاف کامیابی کے بعد کوئٹہ آمد پر باکسر محمد وسیم کا شاندار استقبال کیا گیا، محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ نومبر میں اگلی فائٹ کیلئے پرجوش ہیں۔

باکسر محمد وسیم اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی، آفیشل اور ان کے رشتہ داروں نے استقبال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں نے دبئی میں اپنی فائٹ کیلئے بہت محنت کی گلاسکو میں چھ ماہ کی مشکل ٹریننگ کی،نئے ٹرینر سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔

محمد وسیم نے کہا کہ دبئی میں فلپائن کے باکسر کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہوں ،یہ فائٹ میں اپنے کشمیری بھائیوں کے نام کی ،میری اگلی فائٹ نومبر میں ہے ،اس کیلئے بہت پرجوش ہوں ۔

اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محمد وسیم کا استقبال کیا ہے ، محمد وسیم کے اعزاز میں وزیراعلیٰ نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے ، اس تقریب میں محمد وسیم کو تحفے تحائف اور کیش انعامات سے نوازاجائے گا۔

تازہ ترین