• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی ٹیسٹ کلیئر آنے پر میرا کا عوام کو مشورہ

پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے تمام طبی ٹیسٹ کلیئر آنے پر عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

خبر رساں ایجنسی ’ آن لائن ‘ کے مطابق اداکارہ میرا نے رو بہ صحت ہونے کے بعد عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے,  اگر خدانخواستہ کسی کو کوئی بیماری لا حق ہو گئی ہے تو اس کی بروقت تشخیص ہو سکے اور اس کا جلد علاج شروع ہو سکے اس لیے باقاعدگی سے اپنے معالج کے پاس جائیں اور ٹیسٹ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیے: میرا تکذیب نکاح کیس، عدالتی عملے کے وارنٹ جاری

انہوں نے کہا کہ میں ہر سال اپنا میڈیکل چیک اپ کراتی ہوں اور میرے دبئی کے اسپتال میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور میں سپر فٹ ہوں اور دوبارہ بہت اچھا کام کرنے والی ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پرستاروں اور خاندان کے افراد کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میرا کی دبئی میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں تھیں  جہاں اُنہیں طبیعت ذیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین