• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ کاشف

آج کل ڈارک لپ اسٹک کا فیشن ہے ۔ماہر آرائش حُسن کے مطابق اس سے ہونٹوں کا حُسن ہی دوبالا نہیں ہوتا ہے بلکہ آپ میک اپ نہ بھی کریں صرف لپ ا سٹک لگائیں ،چہرہ بولنے لگے گا ۔چند کمپنیوں کی لپ اسٹکس فراسٹڈ گلوس ہوتی ہیں جن کے استعمال سے ہونٹوں پر چمک آجاتی ہے لیکن آپ ہونٹوں کوگلوسی کرنے کے لیےلپ گلوس استعمال کریں ۔سب سے پہلے لپ برش کی مدد سے ہونٹوں سےباہر کی طرف لکیر کھینچ لیں ،بعدازاں لپ اسٹک لگائیں ۔

یاد رکھیں! ہمیشہ معیاری لپ اسٹک کا انتخاب کریں اور وہی شیڈ استعمال کریں جو آپ کے چہرے کی رنگت کےمطابق ہو، کیوں کہ لپ اسٹک کا رنگ پورے میک اپ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔یہ جاننے کے لیے کہ کون سی لپ اسٹک آپ پر اچھی لگے گی ، اسے کلائی کی اوپری سطح پر لگائیں، کیوں کہ اس جگہ کی رنگت وہی ہوتی ہے جو ہونٹوں پر لپ اسٹک کے استعمال کی ہوتی ہے ۔اس طرح آپ یہ بھی جان لیں گی کہ کس رنگ کی لپ اسٹک کا شیڈ چہرے کی رنگت اور ملبوس سے مطابقت رکھتا ہے ۔ 

جس لپ اسٹک میں سر خ رنگ کے ساتھ ہلکا نار نجی رنگ بھی ہو ،وہ بھوری آنکھوں اور سانولی رنگت والی خواتین پر اچھی لگتی ہے۔ اچھے انداز میں لپ اسٹک لگانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے ہونٹوں کو بالکل ہی بد ل دیں۔میک اپ کرنے کے بعد آپ کو صرف یہ پریشانی ہوتی ہے کہ لپ اسٹک ٹھیک نہیں لگ رہی یا ہونٹوں کا شیپ صحیح نہیں بن رہا تو آپ لپس آئوٹ لائن کی مدد سے اس کو ٹھیک کر سکتی ہیں ،جب کہ آئوٹ لائن لگاتے وقت یہ خیال رکھیں کہ یہ ہونٹوں سے باہر نہ نکلےاور بہت ہی باریک اور نفیس ہو۔

اسے لگانے کے بعد برش کی مدد سے ہموار کرکے ہونٹوں پر پھیلا لیں ۔اس طر ح ہونٹ کا در میانی حصہ خود بہ خود بھر جائے گا ، اگر برش کی مدد سے لپ اسٹک لگائیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔کناروں پر سے لپ اسٹک تھوڑی اوپر کی جانب لگائیں ۔ہموار سطح کے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا آسان ہوتا ہے ،مگر پھٹے اور کھردرے ہونٹوں پر لگانا مشکل ہوتا ہے ۔ایسے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے سے تقریباً ایک گھنٹے قبل کوئی بھی معیاری کریم لگائیں، آدھے گھنٹے بعد کسی کھردرے کپڑے یا تو لیے سے صاف کرکے لپ اسٹک لگا لیں ۔خشک ہونٹوں کی حامل خواتین کو چاہیے کہ سونے سے پہلے کریم ، گلیسرین یا زیتون کا تیل لگائیں۔

اکثر خواتین کو یہ شکا یت ہوتی ہے کہ لپ اسٹک کے استعمال سے ان کے ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں ۔اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیشہ معیاری لپ اسٹک استعمال کریں ۔زیتون کے تیل میں لیموں کے چند قطرے یا ڈائلیوٹ سلیفورک ایسڈ ( dilute sulphuric acid) کے تین چار قطرے ملا کر روزانہ سونے سے پہلےاور لپ اسٹک ہٹانے سے قبل ہونٹوں پر لگائیں، اس سے قدرتی خوبصورتی بر قرار اور ہونٹ نر م وملائم رہتے ہیں۔

انگور یا گریپ فروٹ کے جوس میں دار چینی ملا کر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی ختم ہوجاتی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کے لیے ٹماٹر اور چقندر بھی مفید ہیں۔چقندر کو اُبال کر اس کے قتلے ہونٹوں پر ملیں اور ٹماٹر کا رس ہونٹوں پر لگائیں۔

تازہ ترین