• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مہذب دور میں بڑا دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا

بھارت نے مہذب دور میں بڑا دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا
پاک پروفیشنلز فورم کے اجلاس کے شرکاء
مذہبی رہنماؤں کا’’کشمیر‘‘کے موضوع پر اظہار خیال

جدہ میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی، بھارت کے یک طرفہ غیر قانونی اقدام اور بھارتی فوج کے مظا لم کے خلاف مذمت کے لئے مرکزی جمیت اہل حدیث سعودی عرب کے رہنماؤں اور کارکنوں کاگزشتہ دنوں ایک اجتماع مرکزی اہل حدیث سعودی عرب کے سرپرست حاجی عبدالرؤف کی قیام گاہ پر ان کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ ریاض سےامیر مولانا عبدالمالک مجاہد مہمان خصوصی تھے۔حافظ عبدالرب نے آیتِ کریمہ کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز کیا۔ 

جنرل سیکریٹری مرکزی جمیت اہل حدیث مختار احمد عثمانی نے حاضرین کو خوش آمید کہا،اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ مودی نےشق 370 اور 35 اے ختم کرکے اس مہذب دور میں بہت بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ہم اللہ کے فضل و کرم سے ان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نےکشمیریوں کی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرفیوکی سختیوں اور 70 سالوں سے مسلمانوں کی کمزوری و انتشار کے باعث ظلم وستم کا شکار ہورہے ہیں ۔ 

بھارت نے مہذب دور میں بڑا دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا
مولانا عبدالمالک مجاہد جمعیت اہلحدیث خطاب کر رہے ہیں ،ان کےساتھ حاجی عبدالرؤف ،مختار احمد عثمانی اور دیگر بیٹھے ہیں

انھوں نے حکومت کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اختلافات کے قوم کشمیر کے قضیہ پر متحد ہے۔ وہ قدم اٹھائے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا دنیا بھرکی فضا بھارت کے خلاف نعروں سے گونج رہی ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ہم ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ 

کشمیری اتنے بہادر، محنتی اور جفاکش ہیں کہ 70 سالوں سے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیر میں کوئی ایسا گھر نہیں ہوگا جس نے کسی شہید کا لاشہ نہ اٹھایا ہوگا۔ قبرستان شہداء کی قبروں سے بھر چکے ہیں۔ انھوں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انھوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

انھوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ آخر میں انھوں نے کہا مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ جہاد کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ اپنی خارجہ پالیسی کے نقائص کو دور کرنا چاہیے۔ ہمیں قومی یکجہتی پر بھی زور دیناچاہیے۔ جہاں تک ہوسکے بھارتی مصنوعات اور اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ 

انھوں نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ انھوں نے کہا ہم مملکت کی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد، حکومت اور عوام کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔

گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک پروفیشنلز فورم کا مشترکہ اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اور مجلس شوری کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ کے موضوع پر مولانا عبدالمالک مجاہد نے پر جوش خطاب کیا اور تنظیمی امور پر مفصل روشنی ڈالی۔

قاری عبدالوحید نے دشمن کے معاشی بائیکاٹ کے عنوان سے اپنا بھی مقالہ پیش کیا۔پاک پروفیشنلز فورم کے رہنما عمر علوی نے کشمیر پر دستاویزی سلائیڈ شو کیااور گزشتہ اجلاس کی تجاویز پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔تلاوت اور کشمیر پر نظم کی سعادت قاری نعمان بشیر اور حافظ اسامہ عباس نے حاصل کی۔نظامت کے فرائض مولانا عمر فاروق کیلانی نے انجام دیئے۔

تازہ ترین