• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رخسانہ اسلم

ایک لومڑی کی جنگل میں ایک بلّی سے ملاقات ہوئی۔ لومڑی نے اسے کچھ وقت اکٹھے گزارنے کی دعوت دی۔ بلّی نے کہا۔ ’’یہ کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، یہاں پر شکاریوں کا ڈر ہے۔‘‘

لومڑی نے کہا۔ ’’مجھے شکاریوں کو دھوکا دینے کے بہت سے طریقے آتے ہیں۔‘‘ اس نے بلّی سے پوچھا۔ ’’کیا تمہیں کوئی چال آتی ہے؟‘‘

بلّی نے جواب دیا۔ ’’مجھے صرف درخت پر چڑھنا آتا ہے۔‘‘

یہ بات سن کر لومڑی ہنس دی۔ جب وہ دونوں باتیں کر رہی تھیں تو انہوں نے اپنی طرف دوڑتے ہوئے شکاری کتّوں کا جوڑا دیکھا، ایک شکاری بھی ان کے پیچھے تھا۔

بلّی نے فوراً چھلانگ لگائی اور درخت پر چڑھ گئی۔ لومڑی اپنی جان بچانے کیلئے دوڑی لیکن شکاری کتّوں نے اسے چند لمحوں میں تعاقب کر کے پکڑ لیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔

دیکھا بچّو! اپنے آپ کو حد سے زیادہ چالاک سمجھنے اور غرور کرنے والے زندگی کے ہر شعبے میں نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں مشورہ دینے والا بظاہر کمزور ہو لیکن اس کی بات اور تجویز پر ضرور غور کرنا چاہئے۔ یہ ہرگز نہ سمجھنا چاہئے کہ میں اس سے افضل ہوں اور اس سے بہتر سوچ رکھتا ہوں۔

تازہ ترین