• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کی نماز میں ایک رکعت ملنے کے بعد نماز مکمل کرنے کا طریقہ

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ اگر کوئی نماز مغرب کی تیسری رکعت کے دوران امام سے ملتا ہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟ اسے تشہد میں کتنی بار بیٹھنا ہوگا؟اس صورت میں بقیہ نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب:۔ ایسا شخص ہر رکعت میں تشہد کے لیے بیٹھے گا۔پہلی رکعت میں امام کاساتھ دینے کے لیے قعدہ میں بیٹھے گا اورتشہد پڑھے گا اوردوسری رکعت میں قعدہ اولیٰ کےلیے بیٹھے گا اورتیسری رکعت میں آخری قعدے میں تشہد پڑھنے کے لیے بیٹھنا ہوگا۔ ایسا شخص نماز اس طرح اداکرے کہ امام کے سلام پھیرنےکے بعد کھڑا ہوجائے اورثناء،تعوذ اورتسمیہ کے بعد فاتحہ اوراس کے ساتھ سورت ملائے اورقعدہ کرنے کے بعد آخری رکعت کے لیے جب اٹھے تو سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملائے اورنمازمکمل کرلے۔غرض جو دورکعتیں چھوٹ گئی ہیں، ان دونوں میں قراءت کرے گا۔(الفتاویٰ الھنديۃ (1/ 91)

تازہ ترین