• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت پر 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اکتوبر کے لیے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔

وزارت خزانہ نے اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔

تازہ ترین