• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھل جائینگے، وسیم خان

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھل جائینگے، وسیم خان
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے سے قبل جمعرات کے روز سری لنکا کے کھلاڑی پریکٹس سے قبل ایکسر سائز کررہے ہیں) فوٹو شعیب احمد)

پاکستان کرکٹ بورڈ، سری لنکا کی سیریز کو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب سب سے بڑا قدم قرار دے رہا ہے۔پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کہتے ہیں کہ اب پاکستان اپنی ہوم سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا۔یہ سیریز ہوگئی تو پھر ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھل جائیں گے۔

دسمبر میں سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز کھیلنے آنا ہے۔بنگلہ دیش کی انڈر16اور خواتین ٹیم کو لاہور کا دورہ کرنا ہے۔جنوری میں بنگلہ دیش نے پاکستان میں سیریز کھیلنی ہے۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات میں نہیں بلکہ اپنے ملک میں ہی کھیلیں گے کیونکہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی کا اب کوئی مسئلہ نہیں جب کہ یو اے ای میں ویسے بھی کرکٹ بہت مہنگی پڑتی ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد سری لنکا سے ٹیسٹ میچز پاکستان میں کرانا ہمارا اگلا ہدف ہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کا کوئی اضافی پیسہ نہیں دیا ہے، سری لنکا کی انٹرنیشنل ٹیم آرہی ہے اور شائقین کو بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔پاکستان سپر لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کافی اہم ہے اور وہ پی ایس ایل فرنچائزوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ ادھوری ہے، دنیا ئے کرکٹ کو یہی پیغام دوں گا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ 

پاکستان میں اب دو سال سے کرکٹ ہورہی ہے، دیگر بورڈز کو بھی دیکھنا چا ہئےکہ پاکستان میں کرکٹ کس انداز میں منعقد کی جارہی ہے، پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ کو ان کا یہی پیغام ہے کہ پاکستان کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرے، دنیا جتنا زیادہ سپورٹ کرے گی، پاکستان میں اتنی جلد ہی کرکٹ بحال ہوگی، پاکستان میں کرکٹ کا ہونا ورلڈ کرکٹ کیلئے بہت ضروری ہے، جو کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ، وہی باہر جاکر بتائیں گے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کتنی بہتر ہے۔ 

ماضی میں جو کھلاڑی آئے ان کیلئے پاکستان آنا خوش قسمتی کا سبب بھی بنا جیسے ٹم پین ، جو ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے اور اب آسٹریلیا کے کپتان ہیں،پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں ہے۔پاکستان سری لنکا سیریز سخت سیکیورٹی میں ہورہی ہے لیکن سری لنکا کے کپتان لاہیرو تھری مانے کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے اور کراچی میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان میں انہیں فرسٹ کلاس سیکیورٹی ملی ہے، جو کھلاڑی نہیں آئے و ہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔تھری مانے کا کہنا تھا کہ کھلاڑی یہاں بھرپور انداز میں انجوائے کررہے ہیں ، ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی دنوں میں انڈور گیمز کو انجوائے کیا۔پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں اور اب تک ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ انہیں جب سیکیورٹی پلان بتایا گیا تھا تو اس وقت ہی وہ مطمئن ہوگئے تھے۔

کراچی میں بارش اور حبس والی صورتحال میں تماشائیوں کو کچھ مشکل ضرور پیش آئی ہے لیکن انتظامات بہت اچھے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قومی ٹیم پاکستان بھیجی، یہ انٹرنیشنل ٹیم ہے اور وائٹ بال کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھا جاسکتا، سری لنکا سے سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کھیلنے والا بڑ اور اہم ا ملک ہے ہمیں کسی اور کی جانب سے سند کی ضرورت نہیں ہےہمارا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

پاکستان میں دو سال سے انٹر نیشنل کرکٹ ہورہی ہے اور سری لنکا کا شکریہ اور اب دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آکر ہماری مدد کرنی چاہیے۔سری لنکا کی موجودہ ٹیم کے کپتان لاہیروتھریمانے پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔تاہم چار کھلاڑی ایسے ہیں جو2017میں ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کھیلنے لاہور آئے تھے۔پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچوں اور دو فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز اور اب سری لنکا کی ٹیم کراچی میں ہے۔

نئی تاریخ رقم ہورہی ہے دس سال بعد کراچی نے پہلا ون ڈے انٹر نیشنل کرایا پی سی بی پر امید ہے کہ دسمبر میں نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین