• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:جو شخص نرم عادت سے محروم رہا، وہ ساری بھلائی سے محروم رہا… (صحیح مسلم)اس حدیث میں نہایت ہی اختصار کے ساتھ اللہ کے رسولﷺ نے بھلائی سے محروم رہنے والے شخص کی نشان دہی فرمادی…آج ہمارے مزاج میں سختی،لہجے میں کرختگی اور طبیعت میں ترشی پیدا ہو چکی ہے…ہم اپنے مزاج اور طبیعت کے خلاف کوئی چیز برداشت نہیں کرتے …گھر میں بھی ذرا ذرا سی بات پر بیوی بچوں پر چلّاتے رہتے ہیں اور باہر نکل کر بھی کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے …یہی وجہ ہے کہ ہم خیر و بھلائی سے محروم ہیں…اللہ تعالیٰ ہماری طبیعت سے بے جا ترشی اور سختی کو ختم فرمادے…آمین یا رب العالمین…

تازہ ترین