• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشادِ ربّانی ہے:اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر سے چشمے پھوڑ نکالے،تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں۔(سورۂ یٰس،34) حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے لیےکشمکش کا نبیذ بنایا جاتا تھا ۔آپ ﷺ اسے دن بھر پیتے اور دوسرے دن بھی پیا کرتے اور تیسرے دن بھی شام تک۔پھر جو بچتا تو وہ خدمت گاروں کو پلایا جاتا یا بہا دیا جاتا۔(سنن ابوداؤد،جلد سوم،کتاب الاشربہ،ص137)

انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے ،جو غذائی اقدار کے ساتھ ساتھ معالجاتی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے۔انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے۔یہ صالح خون پیدا کرتا اور مصفی خون بھی ہے۔ 

وزن بڑھاتا اور چہرے کی رنگت کو خوب صورت بناتا ہے۔ انگور میں کاربوہائیڈریٹس‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ وٹامن سی‘کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہیں۔ جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے، ان کےلیے انگور کا استعمال بے حد مفید ہے۔ یہ دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ سینے کے جملہ امراض میں انگور بے حدمفید ہے۔

تازہ ترین