• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین ہائی کمشنر ’لال شہزادی‘ کی دیوانی کیوں؟

پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں  ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف لال شہزادی  کی تعریف کی۔

انہون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لال شہزادی کریم آباد کے قلعہ بلتت سے چند قدم کے فاصلے پر قائم ’ہنزہ فوڈ پویلین ‘ کی باصلاحیت شیف ہیں۔

اپلوڈ ویڈیو میں وینڈی گلمور شیف لال شہزادی سے اُن کی مشہور زمانہ ڈش ’چھپ شورو‘ کو بنانے کا طریقہ پوچھ رہی ہیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر پاکستانی شیف کی معترف
لال شہزادی اپنے کچن نما ہوٹل میں ’چھپ شورو‘ کی تیاری میں مصروف

لال شہزادی کا تعارف:

لال شہزادی جاپان سے ’آرگینک‘ کی تعلیم حاصل کر کے آئی ہیں ۔

انہوں نے اپنے ہنزہ فوڈ پویلین کے بارے میں بتایا کہ اُن کا یہ ایک چھوٹا سا سیٹ اپ ہے جہاں وہ آرگینک اور آرڈر کے مطابق تازے کھانے بناتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہنزہ سیر کے لیے آنے والے سیاح اُن کی کھانوں سے بے حد خوش ہوتے ہیں۔

لال شہزادی کا کہنا تھا کہ اُن کےگاہک نا صرف انہیں پیسے دیتے ہیں بلکہ بہت ساری دعائیں بھی دیتے ہیں۔

لال شہزادی نے کہا کہ اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کچن نما ہوٹل میں بادام اخروٹ سے تیار کردہ لوکل ڈشز لوگوں کو پیش کریں تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو بازار کی چیزوں سے منفرد کچھ کھانے کو ملے اور وہ یہاں کی لوکل ڈشز سے لطف اندوز ہوسکیں ۔

ندا کرمانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ لال شہزادی گزشتہ چار سال سے ہنزہ فوڈ پویلین چلا رہی ہیں ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ لال شہزادی نے اپنے اس ہوٹل کی آمدن سے اپنے بچوں کے اسکول کا خرچہ اٹھا رہی ہیں۔

ندا کرمانی نے لکھا کہ ’لال شہزادی تازہ سبزیوں کی مدد سے مزیدار کھانے تیار کرتی ہیں، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر آپ ان کے علاقے میں جائیں تو ان سے ملاقات ضرور کریں۔

لال شہزادی ’ چھپ شورو‘ کیسے بناتی ہیں؟

لال شہزادی سے جن کا آرگینک طریقے سے تیار کردہ چھپ شورو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ملکوں میں بہت مشہور ہے۔ پوری دنیا سے آئے سیاح ان کے ہاتھ سے بنا چھپ شورو کھائے بغیر واپس نہیں جاتے۔

کینیڈین ہائی کمشنر پاکستانی شیف کی معترف
ذائقے اور لذت میں بے مثال چھپ شورو

لال شہزادی نے بتایا کہ چھپ کا مطلب گوشت اور شورو کا مطلب روٹی ہے۔ اُن کے بچپن میں اُن کی والدہ یا دادی کسی خاص تقریب یا تہوار کے موقعے پرچھپ شورو بناتی تھیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بزرگوں کی یہ روایت اپنے ہنزہ فوڈ پویلین میں قائم رکھے ہوئےہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ زعفران، گوشت ، پیاز ، مرچ ، نمک سمیت دیگر لوکل مصالحوں اور دیسی آٹے کا استعمال کر کے یہ ڈش تیار کرتی ہیں۔

چھپ شورو جیسی روایتی ڈش کھانے میں تو مزے دار ہے لیکن اسے پکانے میں خاصی محنت لگتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈش میں کئی جدتیں آئیں لیکن انداز آج بھی مقبول ہے۔

تازہ ترین