• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ وہ ابدی زندگی پانے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار عمران عباس


یہ بھی پڑھیے: امیتابھ کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

ویب شو میں  ایک انٹرویو کے دوران عمران عباس نے کہا کہ جب سے ان کی بڑی بہن کی وفات ہوئی ہے ان کا زندگی سے اعتبار اٹھ گیا ہے، انہیں لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اس لیے ہم بے وقت اور بے معنی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بہتر ہے۔

عمران عباس اپنی بہن کی وفات سے متعلق بات کرت ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہاکہ وہ اب زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیے: وحید مراد کی موت کا سبب کیا تھا؟

انہوں نے محبت سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ کالج کے دور میں پیار ہوا تھا اور انہیں اب تک ان کا پیار یاد ہے۔

عمران عباس نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ شعبہ اداکاری میں آنے کی وجہ پیسہ کمانا تھا، مگر اس شعبے میں آ کر اُن کی ذاتی ذندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پُرانے محلے میں جا کر چنے چاٹ کھا کر اب بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

تازہ ترین