• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹ کی مدد سے سماجی مہم چلانے والی بہادر لڑکی

تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے لوگوں کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔

ایسے میں سلمیٰ حبیب اپنے آرٹ کے ذریعے اسکول نہ جانے والے بچوں کو اُن کی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

سلمی حبیب کی ایک آغاز کردہ ‘تعلیم کو عام کرو‘ مہم ہے۔ سلمی اس بات پر  پختہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر بچہ خوشی کا مستحق ہے اور اسے تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

سلمی حبیب آرٹ کی طاقت کو کچی آبادی کے بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لئے استعمال کررہی ہے۔سلمیٰ نے ان بچوں کو آرٹ سکھایا جنہیں تعلیم تک رسائی نہیں ہے اور یہاں تک کہ اس سے پہلے کبھی پنسل بھی نہیں پکڑی تھی۔


اپنی اس کاوش کے ذریعے فن کواستعمال کرتے ہوئے وہ یہ بات ثابت کر رہی ہیں کہ ہر بچہ ایک فنکار ہے اور اگر موقع مہیا ہو تو وہ بھی کچھ نیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سلمیٰ کے ’تعلیم کو عام کرو ‘ کا مقصد پسماندہ علاقوں کے بچوں کو اعتماد دینا ہے کہ وہ بھی تعلیم ،مواقع اور وسائل کے پورے پورے حقدار ہیں ۔


سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویروں سے ہم ان بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ سکتے ہیں۔ بچے کسی ایوارڈ کی طرح اپنی دستکاری کو تھامے ہوئے ہیں۔

اس اقدام کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ والدین کو اپنے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کا پتہ چلتاہے۔ کچھ والدین اس قدر متاثر ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا شروع کردیا ہے۔

سلمیٰ حبیب کا معاشرے کی بہتری کے لیے یہ ایک آسان اور موثر اقدام ہے۔ سلمیٰ حبیب اپنی اس سرگرمی سے خود تو ایک مثبت توانائی حاصل کر ہی رہی ہیں ساتھ ہی پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بھی ایک یہ اقدام ایک طویل مدتی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

تازہ ترین