• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں
گرلز نیٹ بال کپ کے اختتام پر مہمان خصوصی مدثر آرائیں انعامات تقسیم کرتے ہوئے

قطر میں اس ماہ ہونے والے ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی ریسلر انعام بٹ ایکشن میں ہوگا،وہ11اکتوبر کو دوحا روانہ ہونگے، ان کے ساتھ پاکتان ریسلنگ فیڈریشن کے سکریٹری ارشد ستار بطور منیجر اور کوچ جائیں گے۔پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے اومان ہاکی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز جیت لی، گورنر پنجاب چوہدری محمدسروراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. 

اس موقع پرصدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر( ر)خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ، چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی موجود تھے، امجد علی خان نے فاتح ٹیم کی جانب سے ہیٹ ٹرک اسکور کی،اس موقع پر گورنر پنجاب کو سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے گلدستہ پیش کیا ، مہمان خصوصی گورنر پنجاب غلام سرور نےانعامات تقسیم کئے. 

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کو کھیلوں کے لئے سازگار ملک قرار دیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں
قومی گیمز مشعلروشن ہونے سے قبل پی او اے کے حکام مزار قائد پر فاتحہ کوانی کرتے ہوئے

پشاور میں اس ماہ ہونے والے قومی گیمز کی مشعل کا سفر کراچی میں رنگا رنگ تقریب سے شروع ہوگیا، مزار قائد پر ہونے والی تقریب میں وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کھیل بنگل خان مہر نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن کے ہمراہ مشعل روشن کر کے ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین کی حوالے کی، اس موقع پر پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود، سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ، محمدعابد قادری ،آصف عظیم،وسیم ہاشمی، محفوظ الحق، احمد علی راجپوت، غلام محمد خان،تہمینہ آصف، خالد رحمانی اور اصغر بلوچ کے علاوہ کھیلوں کی اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء مشعل کو لے سی ویو کلفٹن پر نشان پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کے انٹرنیشنل ایتھلیٹ سعد آصف نے مشعل سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کو دی جنہوں نے مشعل کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود کی موجودگی میں بلوچستان کے حکام کےحوالے کی . ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ 

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں
ورلڈ پیس ڈے اسپورٹس ایونٹ کے اختتام پر خالد رحمانی ، قدسیہ راجہ کے ساتھ لیا گیا گروپ

ڈائریکٹر اسپورٹس نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں منی ہاکی گراؤنڈ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، انڈور گیمز سمیت جوگنگ ٹریک کی تعمیر پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

چند ماہ کے دوران ترقیاتی کام مکمل کرکے کے ڈی اے افسران و ملازمین اور شہریوں کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کھول دیا جائے گا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ سال پانچ جنوری کو 3 امپائرز اور 3کھلاڑیوں کو سالانہ کارکردگی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ دئیے جائیں گے، اس بات کا اعلان ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے باسکٹ بال امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام امجد علی خان نے کیا تھا جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ریفری بورڈ کے سیکریٹری محمد یعقوب قادری ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر ،فواد علی خان اور بڑی تعداد میں ٹیکنیکل اافیشلز اور امپائرز نے شرکت کی ۔

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں
آئی جی سندھ ہاکی لیگ میں مین آف دی میچ کو ایوارڈ دیا جارہا ہے

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آئندہ ماہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ابھی 15 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے اور ٹورنامنٹ میں 15 لاکھ سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

قومی گیمز کی مشعل روشن، انعام بٹ ایکشن میں
باسکٹ بال کے انٹر نیشنل کھلاڑی عبد الناصر ڈی سی سائوتھ سید صلاح الدین کو گولڈ میڈل پہناتے ہوئے

صدیق پٹنی دائی فو اکیڈمی پریزیڈنٹ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 کلبوں کے 70 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں ٹرافیاں اور میڈلز دیئے گئے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق پٹنی ورلڈ دائی فو مارشل آرٹ کے نائب صدر تھے ،ایونٹ میں عالیہ سومرو نے شائستہ کو شکست دی۔ بیسٹ پلیئرز یاسین اور مظہر گرلز میں عالیہ سومرو اور عظیمنہ سنگار قرار پائیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین