• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرنے امریکی صحافی کو مشکل میں ڈال دیا!!

بندرنے امریکی خاتون صحافی کا وگ اتار کر انھیں مشکل میں ڈال دیا!!


براہِ راست رپورٹنگ کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کے صحافی کے ساتھ پیش آیا۔ امریکی نیوز چینل کی خاتون صحافی جارجیا کے شہر Perry کے چڑیا گھر میں نیشنل فیئر کے موقع پر لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران خاتون کے کندھے پر بیٹھے لیمر(بندر) نے خاتون کی وگ کھینچ کر اتار دی۔

اس اچانک راز فاشی پر خاتون بوکھلا گئیں، تاہم لیمر کو وگ چرا کر بھاگنے سے روک لیا، جبکہ اس دلچسپ صورتحال پر اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز سمیت ناظرین بھی بیحد محظوظ ہوئے اور یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین