• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پہلی بار میڈم نور جہاں کی پینٹنگز کی نمائش

برصغیر کی گلوکارہ و اداکارہ میڈم نور جہاں کی بیٹی نے والد ہ کی پینٹنگز بنا کر اُن کے مداحوں کو خوش کردیا۔

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی چھوٹی بیٹی نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگز بنا کر اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


آرٹسٹ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگ کو ’محبت نامہ‘ کا عنوان دیا ہے، اُنہوں نے یہ پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت نامہ کو 8 اکتوبر کے روز  کینوس گیلری کراچی میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے کے اوقات میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔‘

نازیہ اعجاز نے لکھا کہ ’یہ نمائش 17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور مجھے اچھا لگے گا اگر آپ اِس نمائش میں شرکت کریں گے۔‘

نازیہ اعجاز نے اپنی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ نور جہاں کی پینٹنگ بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


میڈیم نور جہاں کے مداحوں نے اُن کی پینٹنگ دیکھ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



اس سے قبل نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’میری 25 ویں سالگرہ پر میرے والدین میرے ساتھ تھے۔‘













نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔












واضح رہے کہ نور جہاں کی پینٹنگز کی پہلے کینوس گیلری کراچی میں نمائش کی جائے گی اور اُس کے بعد لاہور میں بھی نمائش کی جائے گی۔ 

تازہ ترین