• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نوجوان گلوکار و اداکار عاصم اظہر ایوارڈ شو کی تقریب میں کشمیر کی آواز بن گئے۔


ایوارڈ شو میں زیب تن کئے ہوئے اسٹائلش لباس میں مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں وہیں انہوں نے اپنے بازو پر کشمیر کا جھنڈا  بھی باندھ رکھا تھا اور ساتھ ہی جو انہوں نے مفلر پہن رکھا تھا اس پر ’آئی لو کشمیر ‘ لکھا ہوا تھا۔

ہوسٹن میں منعقد ایوارڈ شو کی تقریب میں 22 سالہ نوجوان گلوکار نے بھورے اور کالے رنگ کے لباس میں ایک شال پہنی جس پر لکھا تھا کہ ’میں کشمیر سے محبت کرتا ہوں۔‘

View this post on Instagram

Yaadgaar din. Khubsurat raat. #humawards

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

اس ایوارڈ شو کی تقریب میں جہاں دیگر اداکاروں نے اپنی پرفارمنس ، اداؤں اور اسٹائل کے جادو جگائے وہیں نوجوان گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جارہا ہے ۔

تازہ ترین