• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان کی سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے گزشتہ دنوں ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی ،جس کےدوران سعودی عرب اور پاکستان کےمابین تعلقات کے مختلف پہلوؤں اورشعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل، پاکستان کی سینٹ اورقومی اسمبلی کےمابین پارلیمانی تعلقات اوران کےکردار کو متحرک کرنے پرغور کیا گیا۔ پاک سعودی پارلیمانی دوستی کمیٹی کومزید فعال کرنے پربھی بات کی گئی تاکہ پارلیمان دونوں برادرممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کرسکے۔

تازہ ترین