• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں تقریر، ملائیشیا کے موقف کا اعادہ تھی، مہاتیر

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر، ملائیشیا کے موقف کا اعادہ تھی، ملائیشیا کا موقف ہے کہ ملکوں کے درمیان تنازعات تشدد سے نہیں خوش اسلوبی سے حل ہونے چاہئیں۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کا تنازع کیسے حل کرنا ہے، جب ہم کوئی بیان دیتے ہیں تو اس کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے تو مسئلہ کشمیر پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے اس وقت بھی بات کی تھی جب ہماری روس کے علاقے ولاڈی واسٹک میں ملاقات ہوئی تھی،ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ دونوں فریقین تشدد سے اجتناب کر کے مسئلہ بات چیت سے حل کریں۔

مہاتیر محمد نے جنرل اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود جموں کشمیر پر قبضہ کرنا غلط ہے۔

بھارت کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کو نظر انداز کرنے سے دیگر مسائل جنم لیں گے۔

مہاتیر محمد کی تقریر پر بھارت میں ان پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

تازہ ترین