• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزکس کا نوبیل انعام تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور دینے اعلان

طبیعات (فزکس) کا نوبیل انعام فزیکل کاسمولوجی اور ایکسڑا سولر سیارے کی دریافت پر مشترکا طور پر تین سائنسدانوں جیمز پیبلز، مائیکل میئر، ڈیڈیئر کیولوز کے نام کردیا گیا۔

منگل کو سوئیڈن کے صدر مقام اسٹاک ہوم میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران نصف نوبیل انعام جیمز پیبلز کو ان کے فزیکل کوسمولوجی میں تھیوریٹیکل دریافت پر دیا گیا جبکہ بقیہ نصف انعام مائیکل میئر اور ڈیڈیئرکیولوز کو انکی مشترکہ کاوش پر دیا گیا۔

 طبیعات کے نوبیل انعام حاصل کرنے والے 84سالہ جیمز پیبلز پیدا تو کینیڈا میں ہوئے اور انہوں نے یونیورسٹی تک کی تعلیم یونیورسٹی آف مینی ٹوبا کینیڈا سے حاصل کی تاہم بعد ازاں وہ امریکامنتقل ہوگئے اور انھوں نے پرنسٹن یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر امریکا کے ہی ہوکر رہ گئے۔

نوبیل انعام میں ان کے شریک دیگر دو سائنسدانوں مائیکل میئر اور ڈیڈیئرکیولوز کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ ان سائنس دانوں کو نوبیل انعام فلکیات کے ڈھانچے اور تاریخ کو نئےانداز میں سمجھنے اور سورج جیسے ستارے کے گرد گھومنے والے سیارے کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین