• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں سالانہ کیک اینڈ بیک شو


لندن میں سالانہ کیک اینڈ بیک شو 2019کا انعقاد کیا گیا، جہاں کیکس اور کپ کیکس کی شاندار ورائٹی سے لوگوں کے منہ میں پانی بھرآیا۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کیک اینڈ بیک شو میں مختلف اسٹائل اور ڈیزائن کے کیک اسٹینڈز کی زینت بنائے گئے جن سے بکھرتی لذیذ خوشبوؤں نے لوگوں کو بے اختیار اپنی جانب کھینچ لیاجبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دیو قامت کیک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس شو میں جہاں تیار آئٹمز پیش کیے گئے وہیں کیک بنانے کے شوقین افراد کے لیے درجنوں ایسے اسٹال بھی لگائے گئے جس میں کیک کی سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والے ایک سے بڑھ کر ایک لوازمات موجود تھے۔

اپنی نوعیت کے اس دلچسپ اور مزیدار شو کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے اس ایونٹ کا رْخ کیا۔

تازہ ترین