• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: میتھالی راج طویل عرصے کرکٹ کھیلنے والی چوتھی پلیئر

بھارت کی خاتون کرکٹر میتھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ میں 20 سال اور 105 دن مکمل کرلیے ہیں، اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی چوتھی انٹرنیشنل کرکٹر ہیں جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون پلیئر ہیں۔

ان سے قبل بھارت کے ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر (22 سال91 دن)، سری لنکا کے سابق عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر سنتھ جے سوریا (21 برس 184 دن) اور پاکستان کے لیجنڈری ماسٹر بیٹسمین جاوید میانداد (20 برس272 دن) کو انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے تک موجود رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ میتھالی راج نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جون 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

انہوں نے اپنا  205  واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بدھ کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور بھارت کی قیادت کی، یہ میچ ریلائنس اسٹیڈیم ودودرا میں کھیلا گیا۔

میتھالی کے بارے میں گمان کیا جارہا ہے کہ وہ کم ازکم 2021 کے خواتین ورلڈ کپ تک بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

وہ سب سے زیادہ ایک روزہ میچز (204) کھیلنے والی خاتون کرکٹر کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں،اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز اور تیسرے نمبر پر جوہلن گوسوامی ہیں۔

تازہ ترین