• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تیز رفتار کار ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی

چین میں تیز رفتار کار ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اْس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتار گاڑی شیشہ توڑتی ہوئی ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ کارڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس میں ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر بیٹھی دو خواتین ورکر سمیت گاہک بال بال بچ گئے۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گاڑی کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ کا نقصان کرنے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

تازہ ترین